سرگودھا: میانوالی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

سرگودھا: (دنیا نیوز) لاہور سے میانوالی جانیوالی ٹرین میانوالی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کا واقعہ مجاہد کالونی کے قریب پیش آیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دوسرے ڈبوں میں بٹھا کر منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھانے کیلئے ریلوے عملہ موقع پر موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں