ایران کا زمینی کارروائی کیلئے آنے والے فوجیوں کی لاشیں بھیجنے کا عزم
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، زمینی کارروائی کیلئے آنے والے فوجیوں کی لاشیں بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے ٹرمپ کو جواب دیا کہ وطن کی محبت میں جوانیاں لٹانے کی عادت ہے، غور سے سنو اٹھارہ سال کی عمر میں رائفل کیساتھ میدان جنگ کا رخ کر چکا ہوں، سامنے آؤ، مقابلے میں ہمارا سر اونچا پاؤ گے۔
ایرانی آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، کمانڈرز کو ہدایت کی گئی کہ دشمن زمینی کارروائی کرے تو اس کا ایک بھی فوجی واپس نہیں جانا چاہئے۔