یمن کے حوثیوں کی اسرائیلی اہداف پر بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ
صنعاء: (دنیا نیوز) یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے کر دیئے۔
حوثی گروپ نے اپنے بیان میں کہا انہوں نے بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ کے ذریعے اہم اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا، بیان کے مطابق یہ کارروائی ایران اور لبنان میں موجود حزب اللہ کے ساتھ تعاون سے کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ اس آپریشن نے کامیابی سے اپنے مقاصد حاصل کر لئے ہیں۔
حوثیوں کا کہنا ہے کہ اس اہم اور غیر معمولی جنگ میں ان کی عسکری مداخلت بتدریج بڑھ رہی ہے اور وہ موجودہ سطح پر نہیں رکیں گے بلکہ آئندہ پیش رفت کے مطابق مزید ردعمل دیں گے۔