امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل رینڈی جارج سے استعفیٰ طلب کرلیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے فوج کے اعلیٰ افسر، چیف آف آرمی سٹاف، جنرل رینڈی جارج سے استعفیٰ طلب کرلیا۔
جنرل جارج نے اگست 2023ء سے چیف آف آرمی سٹاف کا منصب سنبھالا ہوا تھا، امریکی جنرل سے ایسے وقت میں استعفیٰ مانگا گیا ہے جب ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ جاری ہے۔
خیال رہے کہ ایران جنگ کے دوران ٹرمپ انتطامیہ کے اہم عہدیداروں کے استعفے، برطرفیاں اور تبدیلیاں معمول بنتی جا رہی ہیں، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
قبل ازیں 5 مارچ کو ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری کرسٹی نوم نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا، جبکہ مارچ کے آخری ہفتے میں محکمہ ہوم لینڈ کی ترجمان کیٹی اچاریہ نے بھی استعفی دے دیا تھا۔
گزشتہ ماہ کی 17 کو امریکا کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے بھی ایران جنگ پر اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔