ایران کے نئے جدید دفاعی نظام کے ذریعے امریکی طیارہ مار گرایا: ترجمان مرکزی ہیڈ کوارٹرز

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ایران کے نئے جدید دفاعی نظام کے ذریعے امریکی طیارہ مار گرایا گیا۔

ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کے مطابق مار گرایا گیا امریکی طیارہ ٹرمپ کے اس دعوے کہ امریکا نے ایران کا فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا کے جھوٹے دعوؤں کو اجاگر کرتا ہے۔

ٹیلی ویژن خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ ایران کے نئے جدید دفاعی نظام کے ذریعے مار گرایا گیا، انہوں نے مزید کہا ایک جدید دشمن لڑاکا طیارہ بھی قیشم جزیرہ کے جنوب میں نشانہ بنایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لڑاکا طیارہ قیشم اور ہنگام جزائر کے درمیان پانیوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں