ایران پر حملوں سے تباہی، شہید بہشتی یونیورسٹی اور ایئرپورٹ کے اطراف بمباری، 3 شہری شہید

تہران: (دنیا نیوز) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے تباہی مچ گئی۔

شمالی تہران میں شہید بہشتی یونیورسٹی اور دارالحکومت کے مغربی حصے میں مہر آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف بمباری سے تین شہری شہید ہوگئے جبکہ بوشہر میں امدادی سامان کے گودام پر حملہ کیا گیا، دو کنٹینرز، دو بسیں اور کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پلوں، اہم انفرا اسٹرکچر اور صنعتی مراکز کو نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا، سٹیل پروڈکشن کی ایرانی صلاحیت ستر فیصد تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں