ڈیوڈ وارنر، معین علی اور ٹیم ڈائریکٹر میں جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور: (دنیا نیوز) ڈیوڈ وارنر، معین علی اور ٹیم ڈائریکٹر میں جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی۔

پی ایس ایل میں گزشتہ روز کراچی کنگز اور راولپنڈیز کے درمیان میچ کے اختتام پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

وائرل ویڈیو میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو ٹیم میٹ معین علی اور ٹیم ڈائریکٹر سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو سے متعلق کچھ صارفین نے کہا کہ یہ جھگڑا ہورہا ہے، بعد ازاں آسٹریلوی کرکٹر نے خود ٹوئٹر پر قہقہے والے ایموجی کے ساتھ وضاحت پیش کی۔

ڈیوڈ وارنر نے ٹویٹ میں کہا کہ  میں اس ویڈیو میں ٹیم ڈائریکٹر سے کہہ رہا تھا کہ پہلے وہ جائیں اور ہاتھ ملائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں