پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
گڑھی خدا بخش: (دنیا نیوز) بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
کفایت شعاری پالیسی کے باعث گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام کا انعقاد نہیں کیا جائے گا تاہم ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
وطن عزیز کو پہلا متفقہ آئین دینے والے ذوالفقار علی بھٹو 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا اور آکسفورڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور وکالت کو پیشے کے طور پراختیار کیا۔
1967ء میں ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عام انتخابات میں عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، بھٹو کے دور اقتدار میں پاکستان کا آئین بنایا گیا، جوہری پروگرام شروع ہوا، سٹیل مل اور قومی پیداواری ادارے بنے۔
صدارتی ریفرنس پر ذوالفقارعلی بھٹو کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بے گناہ قرار دے دیا اور 23 مارچ 2025ء کو ان کو بعد از وفات نشان پاکستان عطا کیا گیا جو ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا
4 اپریل 1979ء کو ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی حکم پر تختہ دار پر لٹکا کر عوامی سیاست کی بساط کو لپیٹ دیا گیا تھا، کفایت شعاری پالیسی کے تحت جلسہ عام کا انعقاد نہیں کیا جارہا تاہم ملک بھک بھر کے ضلعی ہیڈ کواڑرز میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
چئیرمین بلاول بھٹو لاڑکانہ جبکہ آصفہ بھٹو بلاول ہاؤس کراچی میں قرآن خوانی میں شرکت کریں گی۔