غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے مرجائےگا، سعد رفیق
لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آئے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافےسے مہنگائی کی بدترین لہر آگئی ہے، حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیے گا کیسے؟
انہوں نے مزید لکھا کہ غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط کوپورا کرتےکرتے غریب مرجائےگا اور متوسط طبقہ خط غربت سے نیچے چلا جائےگا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایران پر امریکی و صیہونی حملے فی الفور ختم نہ ہوئے تو تیسری دنیا کےکروڑوں لوگ بھوکے مریں گے۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 3, 2026
خیال رہے کہ گزشتہ رات وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا تھا۔ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 24 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔