پنجاب: ٹرانسپورٹروں سے مذاکرات کامیاب، کرایوں میں 25 فیصد اضافہ
لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے ٹرانسپورٹرز کا خود ساختہ 60 سے 65 فیصد اضافہ ختم کر دیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا، لاہور سے دیگر شہروں کے کرایوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا، لاہور کے تمام بس اڈوں کو نیا کرایہ نامہ فوری اویزاں کرنے کا حکم دیا گیا۔
لاہور تا راولپنڈی کرایہ ایگزیکٹو کلاس 2480 سے بڑھ کر 3100، اکنامک 3680 سے 4600، فرسٹ کلاس 3800 سے 4750 کر دیا گیا، لاہور تا پشاور ایگزیکٹو کرایہ 3150 سے 3950 روپے، اکنامک 4300 سے 5400 کر دیا گیا، لاہور تا سرگودھا ایگزیکٹو کرایہ 1270 سے 1600، اکنامک 1750 سے 2200 ہوگیا، لاہور تا فیصل آباد ایگزیکٹو کرایہ 1270 سے 1600، اکنامک 1700 سے 2150 کر دیا گیا۔
لاہور تا سیالکوٹ/ڈسکہ کا کرایہ ایگزیکٹو 1150 سے بڑھا کر 1450 روپے کر دیا گیا، لاہور تا ملتان کا کرایہ ایگزیکٹو 2200 سے 2750، اکنامک 2800 سے 3500 ہوگیا، لاہور تا بہاولپور کا کرایہ ایگزیکٹو 2540 سے 3200، اکنامک 3680 سے 4600 کر دیا گیا۔
لاہور تا احمد پور کا ایگزیکٹو کرایہ 2760 سے 3450، اکنامک 3750 سے 4700 ہوگیا، لاہور تا سوات (مینگورہ) کا کرایہ ایگزیکٹو 3240 سے 4050، اکنامک 4540 سے 5700 ہوگیا، لاہور تا مری کرایہ ایگزیکٹو 3320 سے 4150، اکنامک 4350 سے 5450 کر دیا گیا۔
لاہور تا تونسہ کا کرایہ ایگزیکٹو 2940 سے 3700، اکنامک 3750 سے 4700 ہوگیا، لاہور تا کوئٹہ کا کرایہ ایگزیکٹو 4480 سے 5600، اکنامک 5760 سے 7200، فرسٹ کلاس 6950 سے 8700 ہوگیا، لاہور تا کراچی کرایہ ایگزیکٹو 7700 سے 9650، اکنامک 9850 سے 12300، فرسٹ کلاس 10950 سے 13700 ہوگیا۔
لاہور تا حیدرآباد کا کرایہ ایگزیکٹو 7480 سے 9350، اکنامک 9620 سے 12000، فرسٹ کلاس 10950 سے 13700 کر دیا گیا، لاہور تا رحیم یار خان کرایہ ایگزیکٹو 3270 سے 4100، اکنامک 4700 سے 5900، فرسٹ کلاس 5580 سے 7000 ہوگیا، لاہور تا صادق آباد کا کرایہ ایگزیکٹو 3270 سے 4100، اکنامک 4700 سے 5900، فرسٹ کلاس 5580 سے 7000 کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کئے جانے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں 65 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔