لاہور میں بادل برس پڑے، ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

لاہور، اسلام آباد: (دنیا نیوز) لاہور میں بادل برس پڑے، اسلام آباد میں گہرے بادل چھا گئے، چند گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں، مری گلیات میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار اٹک، چکوال جہلم ، میں بیشتر مقامات تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بالائی وسطی پنجاب لیہ، بھکر ، ملتان ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سرگودها خوشاب میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

میانوالی ، فیصل آباد ، نورپور تھل ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بیشتر مقامات تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، گجرات، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ نارووال، لاہور ، شیخوپورہ اور گردونواح میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بنوں، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان ،وزیرستان اور کرم ک۔ بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ہنگو، کرک، اورکزئی، کوہاٹ، چراٹ، مردان، شہرہ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

صوابی، چارسده، دیر، چترال، مالم جبہ، سوات، مہمند، باجوڑ اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، عوام خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں