ایران کے اسرائیل اور امریکی اڈوں پر حملے، بحری بیڑے ابراہیم لنکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے اسرائیل اور امریکی اڈوں پر حملے جاری رہے، طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہیم لنکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔
اسرائیل کے کئی شہروں میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، متعدد افراد زخمی ہو گئے، حیفہ میں کئی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں، رامات گان میں بھی تباہی مچ گئی، کویت کی مینا الاحمدی ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی، اردن میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔
بحرین میں حملے کے بعد ایلومینیم پلانٹ بند ہوگئی، ابوظہبی میں تباہ میزائل کا ملبہ گرنے سے بارہ افراد زخمی ہوئے، یو اے ای کے حبشان گیس پلانٹ پر حملے کے بعد آگ لگ گئی، مصری شہری جاں بحق ہوگیا، دو پاکستانیوں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔
عراق میں امریکی اڈوں پر حملے کئے گئے، یمنی تنظیم انصار اللہ نے اسرائیل پر میزائل داغ دیا۔