ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایک ماخذ کے حوالے سے کہا گیا کہ امریکا نے 2 اپریل کو ایک دوست ملک کے ذریعے 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تجویز اس وقت سامنے آئی جب خطے میں امریکی افواج کو بڑھتی ہوئی کشیدگی اور چیلنجز کا سامنا تھا، ایران نے تحریری جواب نہیں دیا بلکہ زمینی سطح پر بھاری حملے جاری رکھ کر جواب دیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ماخذ نے مزید کہا کہ امریکی سفارتی کوششیں لڑائی روکنے کے لئے تیز کر دی گئی ہیں، خاص طور پر اس کے بعد کہ کویت کے بوبیان جزیرے پر ایک امریکی فوجی ڈپو پر مبینہ حملہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں