محسن نقوی کا پارلیمانی بلاک کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک

اسلام آباد۔: (دنیا نیوز) محسن نقوی نے نئے بلاک کی تعمیراتی سرگرمیوں کو جلد مکمل کرنے کے لیے ہدایات دیتے ہوئے بلاک کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹر کے لئے مختص عمارت کا دورہ کیا۔

محسن نقوی نے پارلیمنٹ لاجز کے زیر تعمیر نئے بلاک اور پرانے بلاک کا بھی دورہ کیا رتے ہوئے این سی سی آئی اے کے لئے مختص عمارت کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا۔

وزیر داخلہ نے کہا ادارے کی بڑھتی ضروریات کے پیش نظر بلڈنگ میں نئے فلور کا اضافہ کیاجائے، موجودہ دور میں سائبر کرائم کے سدباب کیلئے این سی سی آئی اے کو فعال کردار ادا کرنا ہے جبکہ این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹر کو جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل سہولیات سے لیس کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز کا نیا بلاک 104 یونٹس پر مشتمل ہے، نئے بلاک کی تکمیل سے تمام پارلیمنٹرینز کو رہائش کی بہترین سہولت کی فراہمی ممکن ہو سکے گی جبکہ نئے بلاک میں مسجد، جم، سوئمنگ پول اور کافی شاپ سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وزیر داخلہ کی نئے بلاک میں سی سی ٹی وی کیمروں اور چاردیواری پر بھی کام شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پرانے بلاک کی بحالی کے لئے قابل عمل پلان پیش کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں