پی ایس ایل11: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈیز مدِ مقابل ہونگی

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل ایڈیشن 11میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈیز مدِ مقابل ہونگی۔

میچ شام سات بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ راولپنڈیز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔

واضح رہے پی ایس ایل 11 میں اب تک راولپنڈیز اپنا کوئی میچ نہیں جیتی جبکہ اسلام آبد یونائیٹڈ تین میں سے 2 میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی تاہم ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں