یکم مارچ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے یکم مارچ 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر تک ہو سکتا ہے۔

تجاویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے، اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 282 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 15 روزہ جائزے میں وفاقی حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں