ایف آئی اے لاہور زون کا کریک ڈاؤن، 2 انسانی سمگلر گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے انسانی سمگلرز کے نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں غضنفر علی اور محمد سمیع اللہ شامل ہیں جنہیں لاہور اور میانوالی کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو برطانیہ، آئرلینڈ اور میانمار کے ورک ویزوں کا جھانسہ دے کر 36 لاکھ روپے سے زائد رقم بٹور چکے تھے، تاہم وہ شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بعد ازاں روپوش ہو گئے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں