بہاولنگر: ایک سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی گھر میں دفن کی گئی لاش برامد
بہاولنگر: (دنیا نیوز) ایک سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی گھر کے صحن سے دفن کی گئی لاش برامد کر لی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق لاش گھر میں پانی کا پائپ ڈالنے کیلئے کھدائی کے دوران برامد ہوئی، پولیس اور کرائم سین ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے، 45 سالہ مقتولہ کی سمیرا بی بی کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مقتولہ کے خاوند نوید نامی شخص نے گزشتہ دنوں خودکشی کر لی تھی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا، تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کارروائی کا بھی آغاز کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق لاش ملنے کا واقعہ چک 71 فور آر میں پیش آیا، تمام شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، قتل میں ملوث ملزموں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔