خیرپور: پولیس سٹیشن پر دھاوا، فائرنگ، توڑ پھوڑ، ساتھی کو چھڑانے پر آئی جی کا نوٹس
کراچی: (دنیا نیوز) خیرپور کے پولیس سٹیشن کھوڑا پر مشتعل افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ، توڑ پھوڑ اور ساتھی کو چھڑالے جانے کے معاملہ پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور سے فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ آئی جی نے ہوائی فائرنگ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور زیر حراست ملزم کو چھڑا کر لے جانے میں ملوث تمام ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔