خطے میں اسرائیل واحد ملک ہے جو جنگ چاہتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے میں اسرائیل واحد ملک ہے جو جنگ چاہتا ہے۔

ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کیلئے پُر عزم ہیں، جنگ اور امن دونوں آپشنز کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، ہماری خواہش جنگ کی تیاری نہیں بلکہ اسے روکنے کی ہے، صدر ٹرمپ جعلی خبروں کا شکار ہو چکے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکا تک پہنچنے والے ہتھیار تیار نہیں کر رہے، ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج جنیوا میں شروع ہوگا، فریقین کے درمیان جوہری مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں