میکسیکن فورسز ایل مینچو تک کیسے پہنچیں؟ آپریشن کی تفصیلات جاری

میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکن فورسز بدنام زمانہ کارٹل سربراہ ایل مینچو تک کیسے پہنچیں؟ میکسیکن حکام نے آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز ایل مینچو کی محبوبہ کا پیچھا کرتے ریاست جالیسکو کے جنگل تک پہنچیں، 22 فروری کی صبح قبل از طلوع آفتاب علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا۔

آپریشن میں نیشنل گارڈ، خصوصی فورسز، فوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد لی گئی، مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایل مینچو نے ایک کمپلیکس میں پناہ لی جہاں دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایل مینچو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، طبی سہولت کیلئے ہوائی جہاز سے منتقل کیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق ڈرگ لارڈ زخمی حالت میں راستے میں ہی ہلاک ہو گیا، کارروائی میں ایک امریکی انٹیلی جنس ٹاسک فورس نے بھی مدد فراہم کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں