بھارت میں عبادت کے دوران تشدد کے واقعات سے اقلیتی برادری میں خوف و ہراس
دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں نماز اور مذہبی رسومات کے دوران رکاوٹوں کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔
عبادت کے دوران تشدد کے واقعات سے اقلیتی برادری میں خوف و ہراس پھیل گیا، بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں نماز کے دوران بزرگ پر تشدد کیا گیا۔
رودرپور شہر میں اروند شرما نامی شخص نے بزرگ نمازی کو دھکا دے کر گرا دیا، بزرگ کو نازیبا گالیاں دیں، تھپڑ اور لاتیں ماریں، ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
مذہبی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مذہبی آزادی اور شہری حقوق کے تحفظ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، بھارت کے مختلف شہروں میں مذہبی ہم آہنگی کو درپیش چیلنجز پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔