کراچی، غیرقانونی فارن کرنسی کی خرید وفروخت میں ملوث گینگ کے 3افراد گرفتار
کراچی:(دنیا نیوز) شہرِ قائد میں غیرقانونی فارن کرنسی کی خرید وفروخت اور حوالہ ہنڈی کا منظم نیٹ ورک پکڑا گیا۔
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی آئی آئی چندریگرروڈ کے قریب ٹاور کے پاس کارروائی کرکے 3ملزمان گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان میں شاہد، جنید اور خرم شامل ہیں۔
دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضہ سے 19,800 امریکی ڈالر اور 03 موبائل فونز برآمد کیے گئے، ملزمان فارن کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ہنڈی حوالہ سے متعلق ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں۔
ملزمان کو برآمد شدہ غیرملکی کرنسی اورموبائل فونزسمیت تھانہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں غیر قانونی فارن کرنسی کے کاروبار اور ہنڈی حوالہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔