شادمان:گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دی
لاہور: (دنیا نیوز) شادمان کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت بختاور کے نام سے ہوئی ہے۔قتل کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کے شوہر اسماعیل نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔