یو اے ای نے دہشت گرد نوعیت کے سائبر حملے ناکام بنا دیے

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دہشت گرد نوعیت کے سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا۔

اماراتی سائبر سکیورٹی حکام کے مطابق قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی سازش ناکام بنا دی گئی، اور اہم سرکاری اور حیاتیاتی شعبوں کو محفوظ بنا لیا گیا، سائبر سکیورٹی نظام 24 گھنٹے میں فعال ہے۔

اماراتی حکام نے ذاتی ڈیٹا اور بنیادی خدمات کا تحفظ اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رہے گا، سٹریٹجک شراکت داریوں سے ڈیجیٹل سکیورٹی مزید مضبوط ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں