عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں سونا 7100 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگیا ہے جبکہ دس گرام سونا 6087 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 71 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 5108 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

علاوہ ازیں 374 روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 8948 روپے ہوگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں