ننھی کرکٹر کے چرچے، اعلیٰ حکام کا آئینہ وزیر کی تربیت، حوصلہ افزائی کا اعلان

وزیرستان: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان کی ننھی کرکٹر کی وائرل ویڈیو کے چرچے بڑھ گئے۔

شمالی وزیرستان کی ننھی کرکٹر کا کرکٹ کھیلنے کی مہارت اور جوش اعلیٰ حکام کی توجہ کا مرکز بن گیا، مقامی حکام نے آئینہ وزیر کی تربیت اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کا اعلان کر دیا۔

قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، سیکرٹری آئی پی سی کو آئینہ وزیر سے رابطے کی ہدایت کر دی گئی اور کہا گیا کہ بچی کو اسلام آباد مدعو کر کے مکمل معاونت اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں