پیپلزپارٹی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کا استعمال وفاق کیلئے خطرناک قرار دیدیا

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی سندھ میں جیالا یا متوالا گورنر دیکھنے کی خواہشمند ہوگئی۔

پیپلزپارٹی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کا استعمال وفاق کیلئے خطرناک قرار دے دیا، صوبائی وزیر سعید غنی کہتے ہیں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے ایک بار پھر لسانی بنیادوں پر کام کرنے والے عناصر متحرک ہو گئے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ حکومت بنتے وقت طے پایا تھا مسلم لیگ ن سندھ میں اپنا گورنر لگائے گی یا پیپلزپارٹی کا، وزیراعظم معاملے کو دیکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں