الحمدُللّٰہ 4.2 ملین خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیئے گئے: مریم نواز

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں الحمدُللّٰہ پنجاب کے 4.2 ملین مستحق خاندانوں کو راشن کے لئے فی خاندان 10,000 روپے دیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ رقم سے مستفید ہونے والوں میں 10 لاکھ مزدور بھی شامل ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ امداد سے استفادہ حاصل کرنیوالوں میں ستھرا پنجاب کے کارکن بھی شامل ہیں، یہ اقدام تقریباً 2.5 سے 3 کروڑ لوگوں کو مالی ریلیف فراہم کرے گا اور ان کے بوجھ بانٹے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں