اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) حویلی لکھا کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔

گرفتار ڈاکو کی شناخت مظہر عرف حاجی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم ڈکیتی، راہزنی سمیت 13 سنگین مقدمات میں ملوث نکلا، ملزم کے قبضے سے پسٹل، نقدی اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دو دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں پکڑنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں