نارنگ منڈی: ٹرک اور کیری ڈبے میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

نارنگ منڈی: (دنیا نیوز) ٹرک اور کیری ڈبے میں خوفناک تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ مریدکے نارووال روڈ پر پیش آیا جہاں تیزرفتار کیری ڈبے اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، حادثہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں