یو اے ای میں رمضان کے چاند کی رویت کے لیے AI اور ڈرونز کا جدید استعمال
دبئی:(سید مدثر خوشنود)متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے عمل میں مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس سے چاند دیکھنے کے عمل کو مزید درست، تیز اور مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایئر بسانس سے مختلف مقامات پر ڈرونز کو پرواز دی جائے گی تاکہ آسمان میں موجود بادلوں، روشنی اور چاند کی پوزیشن کے ڈیٹا کو AI سسٹمز کے ذریعے تجزیہ کیا جائے، جس سے چاند دکھائی دینے یا نہ دکھائی دینے کی پیش گوئی میں اضافہ ہوگا۔
یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ AI اور ڈرون کی مدد سے روایتی طریقوں سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے، جس سے رمضان کے مہینے کے آغاز کا تعین زیادہ درست انداز میں کیا جا سکے گا، جبکہ عوام کو بھی جلد اور مستحکم معلومات فراہم کی جا سکیں گی۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام سے رمضان کے چاند کی رویت کے عمل میں روایتی تجربات کے ساتھ جدید سائنسی طریقے کو جوڑا جا رہا ہے، جس سے مستقبل میں موسمی عوامل، آسمانی حالات اور دیگر تکنیکی رکاوٹوں کا بہتر تجزیہ ممکن ہوگا۔
یہ پیش رفت نہ صرف یو اے ای بلکہ دیگر ممالک میں چاند کی رویت کے درست فیصلوں اور مذہبی تقاریب کے شیڈولنگ میں تکنیکی شفافیت اور اعتماد کو بھی فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔