لبنان میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے تھم نہ سکے، شہدا کی تعداد 687 ہو گئی

بیروت: (دنیا نیوز) لبنانی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے تھم نہ سکے، اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 687 ہو گئی۔

لبنانی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا میں 98 معصوم بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں اس ماہ شدت آنے کے بعد طبی عملہ بھی نشانہ بننے لگا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 15 طبی کارکن جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد میں ایمبولینس عملے کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

لبنانی وزارت اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 45 طبی کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں