پاکستان کی کوششیں کامیاب: اسرائیل، لبنان جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ 10 روزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

لبنانی صدر جوزف عون نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اسے امن کیلئے ایک تاریخی موقع قرار دیا ہے۔

ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ نے بھی بعض شرائط کے ساتھ معاہدے کی پاسداری کا عندیہ دیا ہے، جنگ بندی سے قبل اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں