کراچی: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک شہید، دوسرا شدید زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی گئی جس کے باعث ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
موٹرسائیکل سوار دو ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی، زخمی پولیس اہلکار کو بہترین طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
آئی جی سندھ نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔