کراچی: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 02 موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ لانڈھی مانسہرہ کالونی پی ایس او پمپ کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کیلئے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت دانش ولد عبدالرحمان، دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں