اسلام آباد میں بھی مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتال، پیٹرول پمپس اور ڈیری شاپس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، بیکری، کریانہ، گوشت، پھل اور سبزی کی دکانیں رات 10 بجے بند ہوں گی، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور تمام تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی قرار دی گئی ہے، پرائیویٹ تقریبات بھی رات 10 بجے ختم کرنا ہوں گی۔
اسلام آباد میں جمز، کلبز اور اسپورٹس سہولیات رات 8 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، جو تا حکم ثانی برقرار رہیں گے۔