سفارتی سرگرمیوں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سفارتی سرگرمیوں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

اسلام آباد کے حساس مقامات اور ریڈ زون کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل ہوگئے، پنجاب بھر سے اضافی نفری طلب کر لی گئی، جڑواں شہروں کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے رات گیارہ بجے سے بند کر دیئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے جو گاڑیاں راولپنڈی کی جانب محو سفر ہیں انہیں ضروری کارروائی کے بعد اڈوں تک پہنچنے کی اجازت ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں