اسرائیل لبنان جنگ بندی پر تہران حزب اللہ کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا

تہران: (دنیا نیوز) اسرائیل لبنان جنگ بندی پر تہران حزب اللہ کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔

ایرانی دارالحکومت کے قلب میں ہزاروں افراد جمع ہوئے اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حق میں اور اسرائیل کیخلاف نعرے لگائے۔

پاسداران انقلاب ایران کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے بیان میں کہا تھا کہ معزز لبنانی اور خطے کے عوام یہ جانتے ہیں کہ اس فیصلہ کن جنگ کی فاتح حزب اللہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر جنگ بندی قائم ہوتی ہے تو یہ لبنان کی مزاحمت کی استقامت اور ایران کی مدد کا نتیجہ ہے، لبنان اور اسرائیل کی 10 روزہ جنگ بندی کی خوشی میں بیروت میں بھی ہوائی فائرنگ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں