میئر کراچی کا رات گئے شہر قائد کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر قائد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، گل پلازہ کے اطراف نئی سیوریج لائنوں کے کام کا جائزہ لیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے نئی 24 انچ قطر کی سیوریج لائن کا جائزہ لیا، مرتضیٰ وہاب کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 24 انچ کی قطر مجموعی لمبائی 2500 رننگ فٹ (تقریباً 762 میٹر) ہے، نئی سیوریج لائن کے بعد علاقے میں نکاسی آب کا بنیادی مسئلہ حل ہوجائے گا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شاہراہ عثمان پر روڈز مرمت کام کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ شاہراہ عثمان پر بیوٹیفکشن کا کام جاری ہے، انہوں نے عظیم پورا فلائی اوور شاہراہ فیصل کالونی انٹرچینج کا بھی دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ عظیم پورا فلائی اوور شاہ فیصل کالونی کے ایم سی 100 دنوں میں تعمیر کرنے کا ٹارگٹ ہے۔
میئر کراچی نے بتایا کہ عظیم پورا فلائی پر کام تیزی سے جاری ہے، یہ فلائی اوور بننے سے شاہراہ بھٹو سے ایئرپورٹ کا سفر آسان بن جائے گا۔