یورپین پارلیمنٹ کی صدر نے پوپ لیو کو پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دے دی

برسلز: (دنیا نیوز) یورپین پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کی حمایت کرتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

یہ حمایت انہوں نے صدر ٹرمپ کی کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ لیو پر جنگ مخالف بیانیہ بنانے کا الزام عائد کرنے کی تنقید کے بعد کی، انہوں نے کہا کہ پوپ نہ صرف پوری دنیا میں رومن کیتھولک ریوڑ کے چرواہے ہیں بلکہ ایک ایسے وقت میں اخلاقی جرأت اور وضاحت کی علامت ہیں جہاں اس طرح کے کمپاس کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔

یورپین پارلیمنٹ کی صدرکا کہنا تھا کہ ان کی آواز ایک ایسی آواز ہے جسے تمام مذاہب کے یورپی اور غیر یورپی سبھی سنتے ہیں، تعریف کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں۔

رابرٹا میٹسولا نے مزید کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے میں نے ہولی سی کے پاس پہنچ کر ہولی فادر کیلئے یورپی پارلیمنٹ کے آئندہ مکمل اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت کی تصدیق کی، ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں پوپ اس کا خیرمقدم کریں گے اور ہم یورپ کیلئے ان کا پیغام سنیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں