روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 32 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔