توانائی کی بچت کیلئے موٹرویز، قومی شاہراہوں پر حد رفتار کم کر دی گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی ہدایات پر توانائی کی بچت کیلئے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حد رفتار کم کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 120 سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 110 سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 100 سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہوں پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 80 سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں