ایران امریکہ مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا: خواجہ آصف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران امریکہ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دوبارہ مذاکرات کے امکانات اب بھی موجود ہیں، مذاکرات کے بعد اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی منفی بات سامنے نہیں آئی، صرف مثبت باتیں ہی سامنے آ رہی ہیں۔

کیا آئندہ خطے کے فیصلے پاکستان کرے گا ؟ سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے اللہ تعالی کی ذات کرتی ہے۔

بھارت والے تڑپ رہے ہیں، سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ  سڑ گئے نے اُتوں ماتم کر رے نے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں