بائیکرز سبسڈی منصوبہ، پنجاب حکومت نے محکمہ خزانہ سے 24 ارب مانگ لئے

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے بائیکرز کے لیے سبسڈی سکیم کی مد میں محکمہ خزانہ سے 24 ارب روپے طلب کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے بائیکرز سبسڈی منصوبے کی رقم کی منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ بائیکرز سبسڈی کے لیے 24 ارب روپے جاری کرے گا۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو 2000 ماہانہ سبسڈی دینےکا تخمینہ لگایا ہے۔

ذرائع محکمہ ایکسائز کے مطابق پنجاب حکومت بائیکرز کو فی لٹر پٹرول پر 100 روپے سبسڈی دے گی، بائیکرز سبسڈی منصوبے کے لیے 80 لاکھ سے زائد بائیکرزنے رجسٹریشن کرا لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 1980 سے اب تک پنجاب میں 5 کروڑ کے قریب موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، پنجاب میں بائیکرز رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی کا آغاز ہوگا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں