کراچی: پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے شاہ لطیف سیکٹر 30 اے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 پسٹل، 4 موٹرسائیکلیں، 5 موبائل فونز، ایک کار اور مختلف چھینے گئے اے ٹی ایم و آئی ڈی کارڈز اور دستاویز برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت اسد، محمد ثاقب، عطا مصطفی اور شاہد زمان کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتارچار رکنی گروہ کے ملزمان موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں، ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے علاوہ ازیں ملزمان نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کا نشانہ بنایا اور مزاحمت کرنے پر انہیں زخمی بھی کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے مزید بتایا کے وہ واردات کے وقت اکثر گاڑی کا استعمال کرتے تھے، گرفتار ملزمان پہلے بھی سٹریٹ کرائمز سمیت مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کے لیے بھیجا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں