کینیڈین میاں بیوی سے 40 ہزار امریکی ڈالر برآمد
کراچی: (دنیا نیوز) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، مسافروں سے 40 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لی۔
کسٹمز حکام کے مطابق مسافر نجی ایئرلائن کے ذریعے کینیڈا جا رہے تھے، کسٹمز حکام نے کینیڈین شہریت رکھنے والی میاں بیوی کو روکا۔
تلاشی کے دوران مسافروں سے 40 ہزار امریکی ڈالر برآمد کئے گئے، برآمد کرنسی کی مالیت 1 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔