سپین نے تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا
تہران: (دنیا نیوز) اسپین نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔
چند روز قبل سپین نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ سپین کے وزیرِ خارجہ جوز مانوئل الباریس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے تہران میں اپنے سفیر کو ہدایت دی ہے کہ تہران جا کر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں اور سفارت خانہ دوبارہ فعال کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپین ہر ممکن طریقے سے امن کی کوششوں میں شامل ہونا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں مسلسل امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے پیشِ نظر اسپین نے اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس بلا لیا تھا۔