برطانیہ کا ایران جنگ، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل ہونے سے انکار
لندن:(دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمرنے کہا ہے کہ برطانیہ نے ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے صاف صاف بتا دیا، جتنا بھی دباؤ ہو کسی صورت جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اُنہوں ںے کہا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی حمایت نہیں کرتا، اہم گزرگاہ کو مکمل طور پر کھولنا ناگزیر ہے، کسی بھی کارروائی کیلئے قانونی جواز اور مکمل حکمت عملی ضروری ہے۔
برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تنازع کا سفارت کاری سے فوری اور پائیدار حل نکالنا ضروری ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں آزاد اور بلا رکاوٹ جہاز رانی ناگزیر ہے، فرانس اور برطانیہ کثیرالاقوامی امن مشن کے لیے کانفرنس منعقد کریں گے۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی امریکا کا یکطرفہ اقدام ہے ہمیں شریک ہونے کا نہیں کہا گیا۔
ترک وزیرخارجہ حقان فدان
ترک وزیرخارجہ حقان فدان کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو سفارت کاری سے ہی کھولا جانا چاہیے، بین الاقوامی فورس کی تعیناتی میں کئی مشکلات درپیش ہیں۔