پاک امریکا تعلقات محض اختیاری نہیں بلکہ اہم ضرورت ہیں، سفیر پاکستان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات تعلقات محض اختیاری نہیں بلکہ اہم ضرورت ہیں
ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’’پاکستان کانفرنس‘‘ سے خطاب میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ مثبت سفارتی کردار پر امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا انتخاب کیا گیا، پاکستان کا انتخاب امریکا ایران مذاکرات کیلئے سہولت کار کے طور پر کیا گیا، اعتماد کے اس بھرپور اظہار کیلئے ہم امریکا اور ایران کے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان کا مستقبل تابناک اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قیمت ادا کی۔
رضوان سعید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ بلند حوصلے اور ثابت قدمی سے دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں۔